امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ 2 افراد ہلاک

   

فلوریڈا ۔ 14 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ ایک مکان کے باہر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا مسافر بردار طیارہ دورانِ پرواز ہچکولے کھاتے ہوئے ایک مکان کے باہر درخت سے ٹکرا کر گر گیا جسکے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں افراد ہلاک ہوگئے۔خوش قسمتی سے جس وقت طیارہ مکان کے باہر گرا اْس وقت وہاں کوئی موجود نہیںتھا۔ بچاؤکاری اداروں نے طیارے کے ملبے سے دو افراد کی نعشیں نکالی ہیںجنہیں شناخت کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔واضح رہے کہ امریکہ میں ایک انجن والے چھوٹے طیاروں کے حادثے میں تباہ ہونے کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں رواں برس میں اب تک 5سے زائد طیارے تباہ ہوئے جن میں درجن سے زائد لوگوں کی جانیں گئیں تاہم اس صورت حال پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔