واشنگٹن: امریکی مراکز برائے امراض کنٹرول نے ہیلتھ کارکنوں اور نرسنگ ہوم ورکرز کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام مرکز (سی ڈی سی) کی کمیٹی نے اپنی ہری جھنڈی دے دی ہے ۔سی ڈی سی کی ڈائرکٹر برائے ٹیکہ کاری اورسانس کی بیماری نینسی میسونس نے امید ظاہر کی ہے کہ بیشتر ریاستی اور مقامی صحت کے دفاتر تین ہفتوں میں اپنے ہیلتھ کارکنوں کو ویکسی نیشن کرنے کے اہل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نرسنگ ہوم کے ملازمین کو انفیکشن ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ رہتا ہے ۔سی ڈی سی کو توقع ہیکہ دسمبر کے آخر تک کورونا ویکسین کی 4کروڑ خوراکیں دستیاب ہوں گی ، جن میں سے 50لاکھ سے ایک کروڑ خوراک کو ہر ہفتہ دستاب کیا جائے گا۔