حیدرآباد ۔ 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) چیمبر آف کامرس کھمم چیپئر کے صدر نلاملا آنند کی 25 سالہ بیٹی اکشتیا کا دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق اکشتیا تین سال قبل امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے گئی اور وہاں ایم ایس کی ڈگری بھی حاصل کرلی اور انہیں ایک کمپنی میں ملازمت بھی مل گئی تھی۔ رات کا کھانا کھانے کے بعد وہ چہل قدمی کررہی تھی کہ اچانک وہ گر پڑی جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی ہے۔ موت کی خبر ملنے کے بعد اکشتیا کے خاندان میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا اور اسکی میت کو امریکہ سے کھمم لانے کی تیاری کردی گئی ہے اور بہت جلد ان کی میت آبائی مقام کو پہنچ جائے گی۔ ش