امریکہ میں ہندوستانی جوڑے اور بچوں کا قتل

   

نیویارک : ہندو ستانی جوڑا بچوں سمیت امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گھر میں قتل کردیا گیا۔ ہند وستانی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے چار افراد، میاں، بیوی اور دو جڑواں بچے منگل کے روز 13 فروری کو کیلیفورنیا کے سان میٹیو شہر میں اپنے گھر کے اندر مردہ پائے گئے۔ہندو ستانی میڈیا کے مطابق امریکی پولیس کا بتانا ہے کہ میاں بیوی کے جسموں پر گولی لگنے کے نشانات موجود ہیں جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔’این بی سی بے ایریا‘ کی رپورٹ کے مطابق مرنے والے ہند وستانیوںکی شناخت 42 سالہ آنند سجیت ہینری، ان کی اہلیہ 40 سالہ ایلس پریانکا بینزیگر اور ان کے 4 سالہ جڑواں بیٹوں کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ جوڑے کے دوستوں اور دفتر والوں کی جانب سے پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر ہندو ستانی جوڑے کے گھر پہنچنے پر پولیس افسران کو 4 افراد مردہ حالت میں ملے۔پولیس کے مطابق بھارتی جوڑے کے گھر زبردستی داخلے کے کوئی نشان موجود نہیں تھے لیکن ایک کھڑکی کھلی ہوئی تھی جہاں سے پولیس افسران اس گھر میں داخل ہوئے۔پولیس نے شوہر اور بیوی کی لاشیں باتھ روم سے برآمد کیں، دونوں کے جسموں پر گولیوں کے زخم تھے۔