امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کو ہراسانی سے محفوظ رکھا جائے:کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہیکہ امریکہ میں ہندوستانی شہریوں کو ہتھکڑیاں لگا کر ہراساں اور ملک بدر کرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور حکومت ہندکو اس واقعہ کے خلاف سخت اعتراض کرنا چاہئے ۔آج ایک بیان میں کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ ہندوستانی شہریوں کو ہراساں کرنے کے واقعات پہلے بھی پیش آئے تھے ، جس پر کانگریس کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے امریکہ کو سخت جواب دیا تھا۔