امریکہ میں 27000منکی پاکس کے معاملات کی خبر

,

   

امریکی ریاستوں میں اب تک کیلی فورنیا میں سے زیادہ معاملات درج ہوئے ہیں
لا س اینجلس۔امریکی مراکز برائے انسداد و قابو امراض کے تازہ اعداد وشمار کے بموجب امریکہ میں مانکی پاکس کے 27000معاملات پیر کے روز درج ہوئے ہیں۔

سی ڈی سی کی تفصیلات کے حوالے سے زنہو انیوزایجنسی نے خبر دی ہے 5278کے ساتھ امریکی ریاستوں میں اب تک کیلی فورنیا میں سے زیادہ معاملات درج ہوئے ہیں‘ اس کے بعد نیویارک 4039اور فلوریڈا 2648معاملات درج ہوئے ہیں‘ مذکورہ سات دنوں میں اوسط63معاملات‘ درج ہوئے ہیں‘ یکم اگست کے بعد سب سے زیادہ 583یومیہ معاملات میں کمی درج ہوئی ہے۔

مانکی پاکس کی وباء شاذ ونادر ہی مہلک ہوتی ہے‘ زیادہ تر معاملات دوچار ہفتوں میں حل ہوجاتے ہیں۔ عالمی تنظیم صحت کے مطابق اس وباء میں اموات کی شرح `3سے6فیصد کی ہے۔

سی ڈی سی کے مطابق قوت مدافعت میں کمی والے اصحاب پر اس کا زیادہ اثر پڑتا ہے