واشنگٹن:امریکہ میں مارچ 2022 کے بعد پہلی بار شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شرح سود کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق مرکزی بینک کی 2روزہ میٹنگ کے بعد اس بار شرح سود کو نہیں بڑھایا گیا۔رپورٹس کے مطابق امریکا کے مرکزی بینک نے مستقبل میں شرح سود کم سے کم 2 بار بڑھنے کا اشارہ دیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق رواں سال شرح سود میں دو مرتبہ 25 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ مارچ 2022 سے اب تک امریکا میں شرح سود مسلسل 10 بار بڑھائی گئی تھی۔