تہران 5 ستمبر ( ایجنسیز ) امریکی افواج نے آج ایران کے خام تیل کے تین ٹینکرس کو نشانہ بنایا جبکہ پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی بحریہ کے دو جنگی جہازوں پر بیالسٹک میزائیل داغے تھے ۔ یہ بحری جہاز علاقائی آبی حدود میںپٹرولنگ کر رہے تھے ۔ امریکی سنٹرل کمان نے یہ بات بتائی ۔ سوشیل میڈیا پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے سنٹرل کمان نے کہا کہ طیارہ بردار جہاز و میزائیل کو نشانہ بنانے والے جہاز نے ایران کی جانب سے کئے گئے کئی بلا اشتعال حملوںکو ناکام بنادیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے کئے گئے حملوں کی کوشش کے بعد امریکی افواج نے پاسداران انقلاب کے خامل تیل کے ٹینکرس کو تباہ کردیا ہے ۔ یہ کارروائی خرگ جزیرہ کے ساحل پر کی گئی ۔ اس کے علاوہ ایک ٹینکر کو خلیج اومان میںنشانہ بنایا گیا جو خالی تھی ۔ سنٹرل کمان نے کہا کہ ایران کے حملوں میں امریکی فورسیس کے کسی رکن کو کوئی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ کوئی زخمی ہوا ہے ۔ کہا گیا کہ تین ٹینکرس ‘پاسداران انقلاب کیلئے فنڈز فراہم کرتے ہیں ۔