واشنگٹن: امریکہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے سہ فریقی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ، جنوبی کوریا اور جاپان نے کل شمالی کوریا کی جانب سے 25 مئی کو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کے ساتھ کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کے تجربے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے کے اختتام کے چند گھنٹے بعد شمالی کوریا نے جاپان کے سمندر کی طرف تین بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا۔