نئی دلی:ہندوستان میں امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کیلئے الرٹ جاری کردیا۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے ہندوستان میں موجود امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر کاسفرنہ کریں۔امریکی سفارت خانے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں، پرتشدد واقعات اور بے امنی کا خطرہ موجود ہے۔خیال رہیکہ امریکی سفارت خانے نے یہ الرٹ 22 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے بعد جاری کیا ۔سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔اس واقعہ کے بعد جموں وکشمیرمیں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور اس واقعہ کو لیکر ہندوستان اورپاکستان کے درمیان کشیدگی میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔