امریکہ کا صومالیہ میں 5 فوجی اڈے قائم کرنے کا اعلان

   

موغادیشو: امریکہ صومالیہ میں 5 فوجی اڈے قائم کرے گا۔ صومالی امور دفاع اور امریکی سفارت خانے کے درمیان اس سلسلے میں ایک معائدہ طے پا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالی صدر حسن شیخ محمود اور نائب امریکی وزیر خارجہ برائے افریقی امور مولی فی نے معاہدہ پر دستخظ کیے۔ معاہدہ میں طے ہوا کہ صومالیہ میں الشباب کے خلاف جنگ میں استعمال کے لئے امریکہ 5 فوجی اڈے قائم کرے گا جہاں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے علاوہ صومالیہ فوجیوں کی تربیت کا بھی امکان موجود ہوگا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ نے اڈے قائم کرنے کا فیصلہ افریقی یونین مشن کے صومالیہ سے انخلا کے فورا بعد کیا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2007 سے متواتر صومالیہ اور دیگر افریقی ممالک کو الشباب کے حملوں کا سامنا ہے جس کے لئے امریکہ اس تنظِم کے خلاف صومالیہ کو عسکری امداد فراہم کر رہا ہے۔