امریکہ کا مزید فوجی دستے مشرقی یورپ بھیجنے کا امکان

   

واشنگٹن ۔ امریکی صدر کے مطابق یوکرائن بحران کی وجہ سے بہت جلد اضافی امریکی فوجی دستے مشرقی یورپی نیٹو رکن ممالک میں تعینات کیے جائیں گے۔ صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ البتہ ان فوجیوں کی تعداد زیادہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ امریکی صدر کے حکم کے تحت رواں ہفتہ کے آغاز میں امریکہ میں ساڑھے آٹھ ہزار فوجیوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر روانہ کیا جاسکے۔ یورپ میں بحرانی صورتحال کے علاوہ معمول کے مطابق دس ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں، جن میں سے تقریبا 3500 جرمنی میں موجود ہیں۔