واشنگٹن : امریکہ اور کینیڈا کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث امریکہ سفر کرنے والے کینیڈین شہریوں کے لیے نیا سفری قانون متعارف کروا رہا ہے جو 11 اپریل سے نافذالعمل ہو گا۔اس نئے قانون کے تحت امریکہ کا سفر کرنے والے کینیڈین شہریوں کو 30 روز سے زائد قیام کی صورت میں امریکی حکام کے سامنے خود کو رجسٹرڈ کروانا ہو گا اور اپنے فنگر پرنٹس دینا ہوں گے۔ اس سے پہلے ایسے سفری قوانین سے کینیڈین شہری مستثنیٰ ہوتے تھے، مگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی جنگ کی وجہ سے کینیڈین شہریوں کو اس سفری پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ قانون ان 9 لاکھ کینیڈین شہریوں کو متاثر کرے گا، جنہیں عام طور پر اسنوبرڈز کے طور پر جانا جاتا ہے۔
امریکہ کا روس پر نئی پابندی عائد نہ کرنے کا فیصلہ
واشنگٹن : امریکہ نے روس پر کوئی نئی پابندی عائد نہ کرنے کا اعلان کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ روس کے خلاف نئی پابندیاں لگانا ضروری نہیں سمجھتے کیونکہ یوکرین میں بحران کا حل ان کی ترجیح ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ میں مالی طور پر ایسے کام کر سکتا ہوں جو روس کے لیے بہت برے ثابت ہو ں گے لیکن میں ان کے حق میں نہیں کیونکہ میں امن چاہتا ہوں۔