امریکہ کو مطلوب القاعدہ لیڈر خالدکی موت کا اعلان

   

صنعا: القاعدہ کی یمن کی شاخ نے اپنے رہنما خالد الباطرفی کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے، جن کیلئے امریکی محکمہ خارجہ نے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کی پیشکش کی تھی۔ انٹلیجنس گروپ SITE کے مطابق القاعدہ کی ایک ویڈیو میں خالد الباطرفی کی موت کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں ہیں تاہم انہیں کفن میں عسکریت پسند گروپ کے جھنڈے میں لپٹے ہوئے دکھایا گیا ہے۔امریکہ نے اپنے Rewards for Justice پروگرام میں الباطرفی کیلئے لاکھ ڈالر کے انعام کی پیشکش کی تھی، جو فروری 2020 سے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کی قیادت کر رہے تھے۔عسکریت پسند تنظیم نے سعد بن عاطف العولقی کو اپنا نیا لیڈر نامزد کیا ہے۔سعد بن عاطف العولقی پر 60 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام ہے۔ جزیرہ نما عرب میں القاعدہ یا AQAP کو طویل عرصے سے القاعدہ کی سب سے خطرناک شاخ کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔وہ فرانسیسی ہفتہ وار جریدے چارلی ہیبڈو پر 2015 کے حملے جیسے کئی حملوں میں ملوث ہیں۔الباطرفی سے پہلے اس تنظیم کی قیادت قاسم الریمی کے پاس تھی جن کی ہلاکت، فلوریڈا میں امریکی بحریہ پر 2019 کے حملے کے جواب میں امریکی ڈرون حملے میں ہوئی تھی۔اس رپورٹ کے لیے کچھ معلومات دی ایسوسی ایٹڈ پریس، ایجنسی فرانس پریس سے آئی ہیں۔