امریکہ کیساتھ ایران کی جنگ کے اندیشے مسترد

   

تہران۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس علاقہ میں کسی نئی جنگ کے اندیشوں کو آج مسترد کردیا اور کہا کہ ایران کسی بھی جنگ یا تصادم کا مخالف ہے، اس کے ساتھ واضح کیا کہ کسی بھی فریق کو یہ وہم و گمان بھی نہیں ہوسکتا کہ وہ اسلامی جمہوریہ سے متصادم ہوسکتا۔ اس علاقہ میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں تب زبردست اضافہ ہوا جب امریکہ نے نیوکلیئر معاہدہ پر ایران کے تازہ ترین موقف کے اعلان کے بعد طیارہ بردار جہازوں کا بیڑہ اور B-52 بمبار طیارے تعینات کردیئے۔ ظریف نے اپنے دورۂ چین کے اختتام پر سرکاری نیوز ایجنسی اِرنا سے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ کوئی جنگ نہیں ہوگی۔