امریکہ کی جانب سے یوکرین کیلئے 600 ملین ڈالر کی فوری فوجی مدد کا اعلان

   

واشنگٹن ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے 600 ملین ڈالر کی فوری فوجی امداد کے احکامات جاری کیے۔ بتایا گیا ہیکہ صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیرخارجہ انٹونی بلِکن کو تحریر کردہ ایک مراسلے میں ساڑھے تین سو ملین ڈالر غیرملکی معاونتی قانون کے تحت یوکرائنی دفاع کے لیے جاری کرنے کا کہا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مزید ڈھائی سو ملین ڈالر یوکرائنی فوج کے لیے کسی قانونی نکتے کے باوجود فوری دفاعی امداد کی مد میں صرف کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ یوکرائن پر روسی حملے کے بعد امریکہ سمیت مغربی دنیا کی جانب سے روس پر شدید پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔