فضائی حملہ خطرات سے نمٹنے اور اپنے مناسب حدود میں کرنا ضروری تھا‘ پنٹاگان کے پریس سکریٹری نے یہ بات کہی ہے۔
واشنگٹن۔ امریکہ فوجی ہوائی جہازوں نے سیر یا عراق کی سرحد پر مشتمل علاقوں میں ایران کی حمایت والے دہشت گردوں کی تنصیبات کو تباہ کردیاہے‘ امریکہ محکمہ دفاع نے (مقامی وقت) اتوارکے روز کہا ہے۔
اتوار کے روز دیر گئے پنٹاگان سکریٹری نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ”صدر بائیڈن کی ہدایت پر امریکہ فوجی دستوں نے اس شام کے اوائل میں عراق سیریا کے سرحدی علاقے میں ایران کی حمایت والے دہشت گرد گروپس کی جانب سے استعمال کئے جانے والے ٹھکانوں کے خلاف جارحانہ رویہ استعمال کیاہے۔
اس ہدف کا انتخاب اس کے لئے کیا گیاہے کیونکہ ایران کی حمایت والے اتحادی گروپس بغیر پائیلٹ کی ہوائی گاڑی(ایم اے وی) کا امریکہ اورعراقی تنصیبات کے خلاف حملوں کے لئے استعمال کررہے ہیں“۔
بیان میں مزیدکہاگیاہے کہ ”خصوصی طور پر سیریا میں دو اور عراق میں ایک مقام پر ہتھیاروں کا ذخیرہ چھپانے او راستعمال کرنے والے مقامات کو امریکہ فضائی حملوں میں نشانہ بناگیاہے‘ یہ ان دونوں ممالک کے درمیان میں سرحد کے قریب کا علاقہ ہے۔
کئی ایران کی حمایت والے دہشت گروپس بشمول خطیب حزب اللہ(کے ایچ) اور خطیب سید الشہدا(کے ایس ایس) کی جانب ان مقامات کا استعمال کیاجارہا تھا“۔
پنٹاگان کے پریس سکریٹری جان کیربی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ صدر بائیڈ ن نے واضح کردیاہے کہ امریکہ جوانوں کی حفاظت کے لئے یہ کاروائی کی گئی ہے۔
کیربی نے کہاکہ ”صدر نے ہدایت دی ہے کہ ایسی حملوں کی روک تھا م کے لئے مستقبل بھی کاروائی سے گریز نہیں کیاجائے“۔
انہوں نے مزیدکہاکہ فضائی حملہ خطرات سے نمٹنے اور اپنے مناسب حدود میں کرنا ضروری تھا۔