امریکہ کے الاسکا میں 5.4 شدت کا زلزلہ

   

ماسکو۔17ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے الاسکا کے علاقے میں منگل کو زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکی جیولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریختر پیما پر زلزلہ کی شدت 5.4 تھی۔محکمہ نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق آج ایک بجکر 10 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز ولو گاؤں میں زمین سے 42 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلہ سے کسی جان مال کے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔