انٹلیجنس وزرات کے حوالے سے ریاستی ٹیلی ویثرن نے کہاکہ اس نے سی ائی اے کے جاسوسی رنگ کا پردہ فاش کرتے ہوئے17مشتبہ لوگوں کو کیا ہے گرفتار
دوبئی۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے اس بات کی خبر دی ہے کہ ایران نے امریکی سنٹر انٹلیجنس ایجنسی (سی ائی اے) کے لئے کام کرنے والے 17جاسوسوں کو گرفتار کرلیاہے جس میں کچھ کو سزائے موت بھی سنائی گئی ہے۔
ایرانی اسٹیٹ ٹیلی ویثرن نے کچھ تصویریں جاری کی ہیں جس میں کہاگیا کہ مذکورہ سی ائی اے افیسر مشتبہ جاسوسوں سے مسلسل رابطے میں تھے۔
امریکہ عہدیداروں او رسی ائی اے نے ایران کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر فوری طور سے کوئی تبصرہ نہیں کیاہے۔
جون کے مہینے میں ایران نے اعلان کیاتھاکہ اس نے سی ائی اے کے ایک مبینہ جاسوسی گروہ کا پردہ فاش کیاکہ مگر آیا پیر کے روز کے اعلان پر یہ بات واضح نہیں ہوئی ہے کہ یہ وہی گروپ ہے یانہیں ہے۔
مئی کے مہینے میں امریکہ امتناعات سخت کئے جانے کے بعد ایران اور مغرب میں بڑھتی کشیدگی کے تین ماہ بعد یہ اعلان کیاگیاتھا۔
جولائی4کے روز ایرانی ٹینکر کو برطانوی رائیل مرائن کی جانب سے ضبط کئے جانے کے بعد ایران نے پچھلے ہفتہ ایک برطانوی ٹینکر کو ضبط کرلیاتھا۔
اسٹیٹ ٹیلی ویثرن پر پڑھے گئے ایک بیان میں مذکورہ وزرات نے کہاکہ مارچ2019میں اختتام پذیر ہونے والے ایرانی کیلنڈر سال کے دوران 17جاسوسوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔
منسٹری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ”پکڑے گئے جاسوس اہم خانگی شعبوں جس میں معیشت‘ نیوکلیر‘ انفرسٹچکر‘ ملٹری اور سائبر علاقے شامل ہیں میں بڑے عہدوں پر تھے‘ جہاں سے وہ اہم جانکاری اکٹھا کرنے کاکام کررہے تھے“۔