امریکہ کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 زخمی

   

ایری زونا ۔ 21 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام )امریکی ریاست ایری زونا کے شاپنگ مال میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، پولیس کی جانب سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ ایری زونا کے شہر گلینڈیل کے ویسٹ گیٹ انٹرٹینمنٹ ڈسٹرکٹ کے شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں مسلح شخص کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 7 بج کر 25 منٹ پر پیش آیا، پولیس واقعے کے فوری بعد جائے وقوع پر پہنچ گئی جس نے فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے لیا۔