امریکہ کے ’’فرنچ کوارٹر‘‘ میں فائرنگ ، گیارہ زخمی

   

نیو آرلینز (بوریس) ۔ 2 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیو آرلینز میں واقع ’’فرنچ کوارٹر‘‘ میں رونما ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں گیارہ افراد کے زخمی ہونے کی اط لاع ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اتوار کو رونما ہوئے اس واقعہ کے مقام پر کافی لوگ موجود تھے جس کی وجہ سے فوری طور پر یہ پتہ ن ہیں چل سکا کہ فائرنگ آخر کون کر رہا ہے اور یہ بھی معلوم نہ ہوسکا کہ آخر یہ فائرنگ شروع کیسے ہوئی ؟ پولیس سپرنٹنڈنٹ شان فرگیوسن نے یہ بات بتائی ۔ یاد رہے کہ جس مقام پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا وہ سیاحوں میں بیحد مقبول ہے۔