امریکہ کے وسطی علاقوں میں طوفان کی تباہ کاریاں

   

نیویارک : امریکہ کے وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے شدید طوفان کے باعث ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔نیویارک ٹائمز کی خبر کے مطابق طوفان نے امریکہ کے وسطی علاقوں کو متاثر کیا ہے۔طوفان کے باعث ریاست اوکلاہوما میں 1 شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔اوکلاہوما کے شہر برنسڈال کا ایک تہائی حصہ طوفان سے تباہ ہو گیا۔طوفان کی شدت میں اضافہ ہونے پر نیشنل ویدر سروس نے اوکلاہوما میں اوسیج کاؤنٹی اور واشنگٹن کاؤنٹی کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔خبردار کیا گیا ہے کہ ان علاقوں میں بگولے تباہ کن نقصان پہنچا سکتے ہیں اور انسانوں کو شدید خطرے سے دو چار کرسکتے ہیں۔بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچانے سے کچھ قصبوں میں بجلی مکمل طور پر منقطع ہو گئی۔ویدر سروس طوفان پیشین گوئی مرکز نے خطے کی ریاستوں کے لیے “ہائی رسک” شدید طوفان آنے کا انتباہ دیا ہے۔