حیدرآباد 10 جولائی (سیاست نیوز) وزیر مال پی سرینواس ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت جلد 20,000 سرکاری جائیدادوں پر تقررات کرے گی۔ پہلے مرحلہ میں 71,000 جائیدادوں پر تقررات کئے گئے ۔ کھمم میں رعیتو آشیرواد سبھا سے خطاب میںسرینواس ریڈی نے کہا کہ کانگریس حکومت انتخابی وعدوں کی تکمیل کر رہی ہے ۔ غریبوں کی بھلائی اور بیروزگاروں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 ماہ میں 70,000 جائیدادوں پر تقررات کئے گئے جبکہ عنقریب مزید 20 ہزار جائیدادوں پر تقررات کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی اراضیات کا مکمل سروے کرکے اراضی حقوق دیئے جائیں گے۔1/k