واشنگٹن: جیٹ پیک اور امریکن۔اسلام تعلقات کونسل نے بتایا گیا کہ امریکہ میں 82مسلم نژاد امیدواروں کو وفاقی و ریاستی نشستوں پر منتخب کیا گیا ہے ۔ امریکہ میں 8نومبرکو وسط مدتی انتخابات میں پولنگ ہوئی تھی۔ اس سے قبل 2020میں کامیاب مسلم امیدواروں کی تعداد 71تھی ۔ ری پبلکن پارٹی نے برتری حاصل کرلی اور اسے ایوان نمائندگان کا کنٹرول سنبھالنے کیلئے مزید 8نشستیں درکارہیں۔ ری پبلکنز 210 نشستیں جیت چکے ہیں جبکہ ڈیمو کریٹس کو 195 پر کامیابی ملی ۔ سینیٹ میں ری پبلکنز کی 49 اور ڈیموکریٹس کی 48 نشستیں ہیں۔ جارجیا میں سینیٹ کی نشست پر ری پولنگ ہوگی۔ صدر بائیڈن انتخابی نتائج سے مطمئن ہیں جبکہ سابق صدر ٹرمپ نے مشینوں کی خرابی کو دھاندلی قرار دیا ہے ۔