امریکہ یوکرین پر روسی دعوؤں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا: بائیڈن

   

واشنگٹن : صدر جو بائیڈن نے جمعرات کیروز کہا کہ امریکہ یوکرین کے مقتدر علاقے پر روسی دعؤوں کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا اور امریکہ ماسکو کی جانب سے یوکرین کے نئیعلاقوں کے الحاق کی صورت میں نئی پابندیاں لگانیکے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بحر الکاہل کے ملکوں کے رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ، بائیڈن نے ان ریفرنڈمز کو جو روس نواز فورسز نے یوکرین کے علاقوں میں کرائے، ایک قطعی دھوکہ قرار دے کر یہ کہتے ہوئے ان کی مذمت کی کہ ماسکو نے اپنی مرضی کے نتائج تیار کئے ہیں۔ امریکہ روس کی جانب سے یوکرین کے نئے علاقوں کے الحاق پر عمل درآمد کی صورت میں اپنے اتحادیوں کے ساتھ اس پر پابندیاں عائد کرنے پر کام کر رہاہے۔ روسی صدر ولادی میر پوٹن جمعہ کو یوکرین کے چار علاقوں کے روس کے ساتھ الحاق کا آغاز کر دیں گے او ر توقع ہے کہ امریکہ کا رد عمل تیزی سے سامنیآئے گا۔ صد ر نے کہا کہ میں اس بارے میں یہ بالکل واضح کرنا چاہتا ہوں کہ امریکہ یوکرین کے مقتدر علاقے پر روسی دعوؤں کو کبھی ،کبھی کبھی بھی تسلیم نہیں کریگا۔ وائٹ ہاؤس نے چہارشنبہ کو کہا تھا کہ یہ پابندیاں توقع ہے کہ روس کے اندر اور باہر اس کارروائی میں مدد فراہم کرنے والے افراد اور اداروں کو ہدف بنائیں گی۔ صدر نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ سامراجی عزائم کے تعاقب میں اقوام متحدہ کے چارٹر کی ایک کھلی خلاف ورزی ہے۔