امریکہ ۔ نیپال سیریز ، 17سالہ ریتوک اپیدی بھی ٹیم میں شامل

   

واشنگٹن،13 مئی(یواین آئی ) امریکہ نے نیپال میں مجوزہ آئی سی سی ورلڈکپ لیگ ٹو کے لئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے ، جس میں17 سالہ فاسٹ بولر ریتوک اپیدی کو پہلی بار ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔22 سالہ نوجوان بیٹر سائی تیجا مکا ملا کو ٹیم کا نائب کپتان مقررکیا گیا ہے جبکہ مونک پٹیل قیادت کے فرائض انجام دیں گے ۔ اسکواڈ میں سابق سری لنکن کھلاڑی شیہان جے سوریا اور لیگ اسپنر محمد محسن کی واپسی ہوئی ہے ، تاہم تجربہ کار بولر شیڈلی وان شالکوک اور اینڈریس گوس جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ چھ فٹ تین انچ قد کے مالک ریتوک اپیدی کو ان کی بہترین رفتار اور حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر موقع دیاگیا ہے ۔ امریکی ٹیم14 مئی کو شروع ہونے والی اس سیریز کے ذریع ورلڈکپ کوالیفیکیشن کی راہ ہموار کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔امریکہ کی ٹیم6 ماہ بعدونڈیکرکٹ میں واپسی کررہی ہے ۔ وقفے سے قبل امریکی ٹیم نے اپنے آخری12 میں سے 11میچ جیت کر ورلڈکپ لیگ ٹو پوائنٹس ٹیبل پر پہلا مقام حاصل کی تھا۔امریکی کپتان مونانک پٹیل اب نیپال میں اسی کامیاب تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔نیپال کے خلاف سیریز کے لئے اعلان کردہ امریکی اسکواڈ میں مونک پٹیل (کپتان)، سائی تیجا مکا ملا (نائب کپتان)، سمت پٹیل، شایان جہانگیر، ملند کمار، شبھم رانجنے ، شیہان جے سوریا، ہرمیت سنگھ، نوشٹوش کینجیگے ، محمد محسن، جیسی سنگھ، سوربھ نیتراولکر، رشل اگرکر، ریتوک اپیدی اور سنجے کرشنا مورتی شامل ہیں۔