امریکی احتجاجیوں کو ہندوستانی نژاد شخص نے پناہ دی

   

٭ واشنگٹن میں ہندوستانی نژاد راہول دوبے نے سیاہ فام جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف احتجاج کرنے والے زائد از 60 افراد کو مقامی سطح پر کرفیو کے دوران اپنے مکان میں پناہ دی۔ دوبے نے کہا کہ مظاہرین کا ہجوم کسی طوفان کی مانند ان کے گھر کی طرف آیا۔ انہوں نے دروازہ کھلا رکھا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس تحویل میں ہلاکت کے خلاف ہے چنانچہ انہوں نے احتجاجیوں سے اظہار یگانگت کے طور پر انہیں اپنے گھر میں رکھا۔