یہ پوچھے جانے پر کہ کیاہندوستان نے کینڈا کے ساتھ تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے‘ ملر نے کہاکہ اس کا جواب نئی دہلی کو دینا ہے۔
واشنگٹن۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے کہاکہ بائیڈن انتظامیہ نے کئی مواقع پر ہندوستانی حکومت سے بات چیت کی ہے اور ان پر زوردیاکہ وہ خالستانی علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نجار کی موت کی تحقیقات میں کینڈا سے تعاون کریں۔
اس مسلئے کو سکریٹری برائے اسٹیٹ ٹونی بلینکن نے پچھلے ہفتہ خارجی امور کے وزیرجئے شنکر کے ساتھ ملاقات کے دوران اٹھایاتھا۔
ریاستی محکمہ کے ترجمان میتھو ملر نے اپنی یومیہ پریس کانفرنس میں رپورٹرس کو بتایاکہ ”جیساکہ انہوں نے اس وقت واضح کیا‘ میں اب اس بات کا اعادہ کروں گا‘ ہم اس سوال پر اپنے کینڈین ساتھیوں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی میں رہتے ہیں“۔
انہوں نے کہاکہ ”ہم نے متعدد مواقع پر ہندوستانی حکومت کے ساتھ بات چیت کی ہے تاکہ کینڈا کی تحقیقات میں تعاون کرنے پر زوردیں۔سکریٹری کو جمعہ کو وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایسا کرنے کاموقع ملا“۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیاہندوستان نے کینڈا کے ساتھ تعاون کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے‘ ملر نے کہاکہ اس کا جواب نئی دہلی کو دینا ہے۔
انہوں نے کہا”میں ہندوستانی حکومت کو اپنے لیے بات کرنے دوں گااور میں امریکہ کی حکومت کے لئے بات کرو ں گااور ہم اس تعاون پر زوردیتے ہیں“۔