نیویارک : امریکہ کی ریاست اوہائیو میں باپ نے اپنے 3 بیٹوں کو لائن میں کھڑا کر کے گولی مار کر قتل کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کئی ماہ سے یہ واردات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 32 سالہ ملزم چیڈ ڈورمین کے خلاف مقدمہ عدالت میں چل رہا ہے۔ مرنے والے بچوں کی عمر 3 ،4 اور 7 سال تھی۔ رپورٹس کے مطابق ملزم کے ایک بچے نے پڑوس کے گھر میں بھاگنے کی کوشش بھی کی تھی لیکن ملزم اسے ڈھونڈ کر لایا اور لائن میں کھڑا کر کے گولی مار دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ سے بچوں کی ماں بھی زخمی ہوئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔