امریکی بحریہ کے سیکریٹری مستعفی

   

واشنگٹن۔ 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی بحریہ کے کارگزارسیکریٹری تھامس موڈی نے کورونا وائرس سے متاثرہ جہاز کے اُمور سے نمٹنے کے مسئلہ پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ تھامس پر جہاز میں کورونا وائرس کی وباء پھوٹ پڑنے کے بعد شدید دباؤ تھا۔ امریکی وزیر دفاع مارک اسپر نے ٹوئٹر پر تھامس کے استعفے کا اعلان کیا اور بتایا کہ انہوں نے اپنے طور پر استعفیٰ دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس واقعہ کو بدبختانہ قرار دیا۔ جہاز کے عملہ اور کانگریس کے دباؤ کے بعد تھامس نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دیا۔