واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی ایمیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لئے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہے۔خاص بات یہ کہ اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں۔ جنھیں ممکنہ طور پر امریکہ سے ملک بدر کردیا جائے گا۔آئی ای سی کے مطابق امریکہ میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکوریٹی ایجنڈا ہے۔