امریکی جنگلات میں لگی آگ بے قابو

   

نیویارک : امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی،جس سے 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے۔امریکی ریاست اوریگن کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا گیا۔ 86 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی پر جنگلات تباہ ہوگئے جبکہ ہزاروں افراد گھر چھوڑ نے پر مجبور ہو گئے ہیں۔جنگلات میں لگنے والی آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے بارہ سو فائر فائٹرز مصروف ہیں۔ آگ سے 3 ہزارمربع کلومیٹر سے زائد علاقہ متاثر ہے۔