واشنگٹن : امریکی شہر لوئزویلے میں ایک سیاہ فام خاتون کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے پولیس اہلکار کو برطرف کیا جا رہا ہے۔ بریونا ٹیلر نامی سیاہ فام خاتون ہنگامی طبی ٹیکنیشن تھی۔ پولیس نے ٹیلر کے گھر پر چھاپے میں مجموعی طور پر 32 گولیاں فائر کیںجن میں سے چھ ٹیلر کو لگی اور وہ ہلاک ہو گئیں۔ ٹیلر پر گولی مارنے اور ان کے گھر کے سرچ وارنٹ جاری کرنے والے اہلکاروں کو برطرفی کے احکام جاری کیے جا رہے ہیں۔