امریکی شہری کو اندرون 15 دن پاکستان چھوڑنے کا حکم

   

اسلام آباد۔ پاکستان کی وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی۔امریکی شہری سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق سنتھیا رچی کو 15 دن کے اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔