امریکی صدرات کے لئے دوبارہ میدان میں اتریں گے جو بائیڈن

,

   

ڈونالڈ ٹرمپ نے نومبر میں 2024کے انتخابات میں صدرات کے لئے اپنا اعلان کیا۔
ڈبلن۔دورے پر ائے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاکہ وہ دوبارہ صدرات کے میدان میں اتریں گے‘ ائرش نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویثرن براڈکاسٹر آر ٹی ای نے یہ خبر دی ہے۔

جمعہ کی نصف کو ائر لینڈ سے روانہ ہونے سے قبل بائیڈن رپورٹرس کو بتایاکہ دوسرے مدت کے لئے انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کاذہن بنالیا ہے اور وہ جلد ہی انتخابی مہم کاباقاعدہ اعلان کریں گے۔

امریکی صدر چہارشنبہ کے روز اپنے تین روزہ دورے پر ڈبلن پہنچے تھے۔

زنہو نیوز ایجنسی کے مطابق اپنے اس دورے کے دوران بائیڈن نے ائرلینڈ میں اپنے ہم منصب مائیکل ڈی ہیگینس سے ملاقات کی اور ائرلینڈ کے وزیراعظم لیو واراکار سے بھی بات چیت کی ہے۔

سابق امریکی صدر ڈوبالڈ ٹرامپ جس کو 2020کے انتخابات میں بائیڈن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی نے 2024کے انتخابات میں صدرات کے لئے میدان میں اترنے کا نومبر میں اعلان کیاتھا۔