امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تبت پالیسی پر دستخط کردیئے

   


دھرمشالہ : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے تبت پالیسی پر دستخط کردیئے اور قانون کی شکل دیدی۔ اس فیصلہ سے تبت سے متعلق امریکہ کی پالیسی مستحکم ہوگی اور دلائی لامہ کیلئے راست مدد کے حکومت کے عہد کی تجدید بھی ہوگی۔ امریکی سینیٹ نے چند دن قبل ہی متفقہ طور پر تبت پالیسی اینڈ سپورٹ ایکٹ 2020ء کو منظوری دی تھی۔ تاریخی قانون کا خیرمقدم کرتے ہوئے سنٹرل تبتن ایڈمنسٹریشن کے صدر لوبسانگ سانگے نے پیر کو اپنے ویڈیو پیام میں دنیا بھر میں رہنے والی تبتیوں کو مبارکباد دی اور اس تاریخی قانون کیلئے دلائی لامہ کی انتھک کوششوں اور 6 ملین تبتیوں کے علاوہ دنیا بھر میں رہنے والے تبتیوں کی ہمت و حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا۔ اس قانون سے تبت میں امریکی قونصل خانہ کے قیام اور چین کی مداخلت کے بغیر تبتین ، بدھسٹ کمیونٹی کی جانب سے اگلے دلائی لامہ کے تقرر کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔