نیویارک : امریکہ کی یونائٹڈ ائیر لائنز کی لاس اینجلس سے نیویارک کے لیے پرواز میں اڑان بھرتے ہی ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ۔ اے ٹی سی کی ہدایت ملنے پر پائلٹ نے طیارے کو فضا میں ہولڈ کر لیا اور روانگی منسوخ کرکے پائلٹ طیارے سے سمندر پر چکر کاٹتا رہا۔ بعدازاں طیارہ نے سوا گھنٹے بعد لاس اینجلس ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرلی۔