امریکی فوجی اڈہ پر خودکش بم دھماکہ، ایک ہلاک

   

کابل۔11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق ایک طاقتور خودکش کار بم دھماکہ کے ذریعہ ایک امریکی فوجی قافلہ کو بگرام فوجی اڈہ کے قریب نشانہ بنایا گیا تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ شمالی صوبہ پرواں کے پولیس کمانڈر جنرل محفوظ ولی زادہ نے بتایا کہ خودکش بم دھماکہ سے آس پاس کے کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ حالانکہ اب تک کسی بھی فرد یا تنظیم نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ تازہ ترین اطلاع کے مطابق ایک فرد کے ہلاک ہونے کی توثیق کی گئی ہے۔