امریکی فوجی بیس پر راکٹ حملہ

   

دمشق : شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کی طرف سے امریکی فوجی بیس پر راکٹ حملہ کیا گیا ہے۔مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق تحصیل المیادین میں موجود ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروپوں نے، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے زیرِ قبضہ علاقے میں امریکی فوجی بیس ‘عمر پیٹرول فیلڈ’ پر 3 راکٹ فائر کئے ہیں۔امریکی فورسز نے فوجی بیس سے تقریباً 25 کلومیٹر مسافت پر موجود ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں کو برّی فائرنگ سے نشانہ بنا کر حملے کا جواب دیا ہے۔شام کے اضلاع حاسکہ اور دیر الزور میں امریکی فوجی بیسوں کو رواں سال کے آغاز سے ہی مسلسل راکٹ اور نامعلوم خود کش ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔