امریکی فوجی ڈاکٹر پر روس کیلئے جاسوسی کا الزام

   

واشنگٹن: امریکی فوج کے ایک میجر ڈاکٹر اور ان کی اہلیہ پر روسی حکومت کو اطلاعات فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا گیا ہے ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جیمی لی ہنری اور اینا گیبریلین پر ایک فوجی ہاسپٹل میں مریضوں کے بارے میں خفیہ معلومات شیئر کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ہینری اور ان کی اہلیہ گیبریل نے مبینہ طور پر ایک خفیہ فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے ایجنٹ کو بتایا کہ وہ روس کے لئے حب الوطنی سے متاثر تھے ۔ بی بی سی نے کہا کہ بالٹی مور، میری لینڈ کی ایک عدالت میں دائر فرد جرم میں میاں بیوی پر صحت سے متعلق معلومات لیک کرنے کی سازش کا الزام لگایا گیا ہے ۔