امریکی قونصل خانہ پر سخت چوکسی

   

حیدرآباد ۔ 8جنوری ( سیاست نیوز) ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی اور حملہ کے پیش نظر پولیس نے بیگم پیٹ پر واقع امریکی قونصل خانہ پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہر ایک کی جامہ تلاشی کے بعد ہی انہیں اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے ۔ پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے طور پر یہ اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ پولیس کی اچانک اس کارروائی سے بیگم پیٹ میں ٹریفک مسائل پیدا ہوگئے۔