امریکی مفادات ،روس کیساتھ نئے معاہدہ میں توسیع

   

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع کے ہیڈ کوارٹر پنٹاگن کے سربراہ لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ روس کیساتھ پہلے سے جاری نئے اسٹارٹ معاہدے کو امریکی مفادات کے لئے بڑھایا جائے گا۔مسٹر آسٹن نے یہ بات قانون سازوں کے سوال کے تحریری جواب میں کہی۔ انہوں نے کہا ‘‘میں اس معاہدے کو بڑھاؤں گا اور اسی طرح صدر جو بائیڈن بھی کریں گے ۔امریکہ اور روس کے مابین اسلحے کے کنٹرول کا نیا ‘اسٹارٹ’ معاہدہ 5 فروری کو ختم ہورہا ہے ۔امریکی کانگریس سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی جانب سے جب یہ پوچھا گیا کہ کیا نیا اسٹارٹ معاہدہ امریکہ کے قومی سلامتی کے مفاد میں ہے تو پنٹاگن کے سربراہ نے کہا‘‘جوہری اسلحوں کا کنٹرول امریکہ کے قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔