امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کاآج سے ہندوستان کا دورہ

   

نئی دہلی: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس 21 سے 24 اپریل تک ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ صبح 10.00 بجے ائیر فورس اسٹیشن، پالم میں ان کا استقبال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک رسمی ملاقات اسی دن شام 6.30 بجے، لوک کلیان مارگ پر 7 بجے طے ہے۔امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ینس پیر 21اپریل سے ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔
وہ اپنے دورہ کے موقع پر مختلف قائدین سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت ہوگی۔منگل 22 اپریل کو مسٹر وینس جے پور جائیں گے جبکہ چہارشنبہ 23 اپریل کو وہ آگرہ کا دورہ کریںگے۔ اپنے دورے کے اختتام پر نائب صدر وینس جمعرات 24 اپریل کو صبح 6.40 بجے ہندوستان سے روانہ ہوں گے۔