واشنگٹن : سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے اعلان کے مطابق انہوں نے امریکی وزیر دفاع لائڈ آسٹن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں شخصیات نے سعودی عرب اور امریکی شراکت داری کے علاوہ دونوں ملکوں کے بیچ دفاعی اور عسکری شعبوں میں تعاون کی صورت حال کا جائزہ لیا۔شہزادہ خالد کے مطابق ان کی امریکی وزارت دفاع کے سکریٹری برائے پالیسیز کولن کال کے ساتھ بھی وسیع دائرہ کار میں بات چیت ہوئی۔ یہ بات چیت سعودی عرب اور امریکا کی دفاع کی وزارتوں کے بیچ مشترکہ تزویراتی منصوبہ بندی کی کمیٹی کے اجلاس میں ہوئی۔اس موقع پر علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تیزی سے تبدیل ہوتی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔ علاوہ ازیں خطے اور دنیا میں امن و استحکام سے متعلق متعدد معاملات اور دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کے دفاع پر تبادلہ خیال ہوا۔واضح رہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان ایک وفد کے ہمراہ امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔