امریکی وزیر دفاع کی راجناتھ سنگھ سے فون پر بات چیت

   

نئی دہلی 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وزیر دفاع مارک اسپر نے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے فون پر بات چیت کی اور کورونا وائرس کی وباء سے نمٹنے کے لئے حکومت ہند کی جانب سے کئے جارہے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم نریندر مودی نے سارک ممالک کے ساتھ مشترکہ اقدامات کرنے کی تجویز پیش کی اور اِس کے لئے ایک علیحدہ فنڈ بھی قائم کیا جارہا ہے۔