امریکی پابندیاں ہماری خودمختاری پر حملہ : اردغان

   

انقرہ : صدر ترکی رجب طیب اردغان نے ترکی پرامریکی پابندیوں پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی پابندیاں ترکی کی خود مختاری پر حملہ ہیں۔صدر ترکی کا کہنا ہے کہ امریکہ کا مقصد ہماری دفاعی صنعت کی ترقی کو روکنا ہے،امریکہ کیسا اتحادی ہے جو پابندیاں لگا رہا ہے، امریکہ روس سے دفاعی سودے پر بلاجواز پابندیاں عائد کرکے ترکی کی ترقی روکنے کی کوشش کررہا ہے۔ امریکہ نے ترکی پرروس سے میزائل سسٹم خریدنے پرپابندیاں عائد کی ہیں، امریکہ نے ترکی کے دفاعی صنعتی ڈائریکٹوریٹ، اس کے سربراہ اور3 ملازمین پرپابندیاں لگائی تھیں۔