امریکی کمپنیوں کو سعودی بزنس کانفرنس میں شرکت سے نہیں روکا گیا:جان کربی

   

واشنگٹن : امریکہ نے اس امر کی دو ٹوک انداز میں تردید کی ہے کہ امریکی کمپنیوں اور امریکہ کی بڑی بڑی کاروباری شخصیات کو سعودی عرب میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس ‘صحرا میں ڈیواس’میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔سعودی عرب میں بڑے سرمایہ کاروں کو اسی ہفتہ اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ ہو سکیں اپنے سرمائے کیلئے محفوظ اور منافع بخش ملک میں امکانات پا سکیں۔ادھر امریکہ سے بعض ایسی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں اشارہ کیا گیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ اامریکی کمپنیوں کو سعودی عرب میں کاروبار کرنے سے روک رہی ہیں اور ان پر دباو ڈال رہی ہیں کہ وہ سعودیہ میں سرمایہ لگانے سے گریز کریں۔ان رپورٹس کے مطابق امریکہ اوپیک پلس میں امریکی خواہش کے بر عکس تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کے باعث امریکہ سعودی عرب سے ناراض ہے۔