امریکی گلوکار جان پرائن کوروناوائرس سے متاثر

,

   

واشنگٹن ۔ 30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے گرامی ایوارڈ یافتہ گلوکار جان پرائن کوروناوائرس سے متاثر ہوگئے ہیں اور انہیں نازک حالت میں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ ان کے ارکان خاندان نے یہ بات بتائی۔ کوروناوائرس کی علامتیں ظاہر ہونے کے بعد جمعرات کو انہیں دواخانہ سے رجوع کیا گیا تھا۔ فولک گلوکار جان پرائن کی عمر 73 سال ہے اور ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ جنوری میں انہیں گلوکاری کے شعبہ میں نمایاں خدمات کیلئے گرامی کارنامہ حیات ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ قبل ازیں ان کی گردن اور پھیپھڑوں کے امراض میں مبتلاء ہونے کے باعث سرجری کی گئی تھی۔