مٹ پلی ۔ مٹ پلی کے نئے تقرر شدہ ڈی یاس پی ونگا رویندر ریڈی نے اپنا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس دوران انہو ںنے صحافتی بیان میں کہا کہ وہ یہاں پر اپنے ذمہ خدمات بہتر طور پر انجام دینے کی کوشش کریں گے ۔ وہ مقامی عوام کے درمیان رہ کر عوام کے جان مال کے تحفظ کے ساتھ لاء اینڈ آرڈر کو اولین ترجیح دیں گے ۔ شہر کی گنگاجمنی تہذیب کے فروغ کیلئے اپنا ممکنہ تعاون پیش کریں گے وہ علاقہ تلنگانہ سدی پیٹ کے متوطن ہیں ۔ ان کا پہلا تقرر 1985 میں کھمم مقام پر ایس آئی کی حیثیت سے عمل میں آیا تھا ۔ بعد ازاں انہوں نے کھمم رورل اور اربن مقامات پر اپنے خدمات انجام دئے ہیں ۔ وہ فی الحال انٹی کرپشن بیورو دفتر حیدرآباد سے مٹ پلی ڈی ایس پی کے عہدہ پر فائز ہوئے ہیں ۔ وہ اپنے عہدہ کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مقامی عوام اور ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے تعاون سے بہتر خدمات انجام دیں گے ۔