امونیم نائٹریٹ کی حیدرآباد منتقلی پر تشویش

,

   

شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانا چاہئے: گورنر سوندرا راجن
حیدرآباد : 180 ٹن امونیم نائٹریٹ کی چینائی سے حیدرآباد منتقلی پر ریاستی گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن نے کہا کہ انہیں شہریوں کی سلامتی کی فکر ہے۔ گورنر نے ٹوئیٹ کیا کہ انہوں نے متعلقہ عہدیداروں سے رابطہ کرتے ہوئے صورتحال سے آگہی حاصل کی ہے اور سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ اس مسئلہ کو اٹھانے پر کچھ ٹوئیٹر صارفین نے گورنر سے اظہار تشکر بھی کیا ہے۔ ایک ٹوئیٹر صارف نے گورنر سے خواہش کی کہ وہ اس دھماکو مادہ کی حیدرآباد منتقلی کو رکوائیں۔ انہوں نے ٹوئیٹ کر کے کہا کہ ہمیں حیدرآباد کو ایک اور بیروت یا ہندوستان کو ایک اور لبنان بننے کا موقع نہیں دینا چاہئے ۔ واضح رہے کہ بیروت میں ہوئے طاقتور دھماکہ کے بعد چینائی سے امونیم نائٹریٹ کا ذخیرہ حیدرآباد منتقل کیا جارہا ہے ۔